وزیراعظم عمران خان آج میانوالی ایکسپریس ٹرین کاافتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان میانوالی کےلوگوں کی سہولت کے لئے آج میانوالی ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید افتتاحی تقریب کے میزبان ہوں گے۔
تٖفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان آج میانوالی کےعلاقے موسیٰ خیل میں میڈیکل کالج اور ٹیچنگ اسپتال کا سنگِ بنیادبھی رکھیں گے۔
میانوالی سے لاہورکیلئے چلنے والی نئی ٹرین میں 5 بوگیاں اکانومی کلاس کی ہیں۔
بوگیوں میں ایک اے سی اسٹینڈرڈ اور ایک بوگی پاور پلانٹ پر مشتمل ہوگی۔
میانوالی ایکسپریس کے اسٹاپ شاہدرہ،قلعہ شیخوپورہ، سانگلہ ہل اور چنیوٹ ہوں گے جبکہ میانوالی ایکسپریس سرگودھا، خوشاب، کندیاں، میانوالی اور داؤد خیل پر بھی اسٹاپ کرے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق ماڑی انڈس سے میانوالی ایکسپریس رات 9 بجے روانہ ہوگی اور اگلے روز صبح 6 بجے لاہور پہنچا کرے گی۔
میانوالی ایکسپریس میں لاہور سے سرگودھا تک اکانومی کلاس کا کرایہ 250 اور اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 650 روپے رکھا گیا ہےجبکہ لاہور سے میانوالی کا اکانومی کلاس کا کرایہ 350 روپے، اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 800 روپے ہوگا۔
اسی طرح لاہور سے ماڑی انڈس کا اکانومی کلاس کا کرایہ 400 روپے،اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 1000 روپے ہوگا۔
وزیرریلوے شیخ رشیداحمدنے راولپنڈی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا وفاقی وزیرنے کہاکہ گزشتہ دس ماہ کے دوران پاکستان ریلوے کے ذریعے سفرکرنے والے مسافر وں کی تعدادکامیابی کے ساتھ بڑھ کرسترلاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
شیخ رشیداحمدنے کہاکہ کراچی سے پشاور مین لائن کی بہتری اور مرمت سے متعلق معاملات کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ سترہ سوکلومیٹرطویل مین لائن کی بہتری اور مرمت سے ریلوے کے شعبے میں جامع تبدیلی آئے گی اور ملک میں صنعتی انقلاب لانے میں مدد ملے گی۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج میانوالی کےعلاقے موسیٰ خیل میں میڈیکل کالج اور ٹیچنگ اسپتال کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

