Advertisement

اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کےخلاف عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرادی

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن کی جا نب سے چیئرمین سینیٹ صا دق سنجرانی کےخلاف عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرادی  گئی ہے،جس پر 38سینٹرز نے دستخط کیے ہیں۔

سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کامشترکہ اجلاس آج گیارہ بجے شروع ہوا، جس کی صدارت سینیٹ میں قائدحزب اختلاف راجہ ظفرالحق نے کی۔

اجلاس میں  40 سے زائد  اراکین  موجود تھے جن میں ن لیگ کے  16 ، پیپلز پارٹی کے 11 ، نیشنل پارٹی کے 4 ،جے یو آئی ف کے 3 اور اے این پی کا ایک رکن شریک ہوا۔

دوسری طرف چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی متحرک ہوگئے ہیں، انھوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری سنیٹر منظور کاکڑ، سنیٹر احمد خان ، سنیٹر مرزا آفریدی کو رابطوں سے متعلق اہم ٹاسک بھی سونپ دیاہے۔

واضح رہے کہ رہبر کمیٹی کا اگلا اجلاس 11 جولائی کو ہوگا اور اسی روز نئے چئیرمین سینیٹ کے لیے نام کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
محسن پاکستان: عبدالقدیر خان کو بچھڑے 4 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version