Advertisement

شہبازشریف کاچیف سیکرٹری پنجاب کوخط

Shahbaz Sharif

پاکستان مسلم لیگ (ن) کےصدراورقائدحزب اختلاف شہبازشریف نےچیف سیکرٹری پنجاب کوخط لکھ کرکہاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی جیل سےاے سی اتارنےکافیصلہ پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی خلاف ورزی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کا کہناہے کہ یہ اقدام وزیراعظم کے حکم پر کیا جا رہا ہے، چیف سیکریٹری کی توجہ پنجاب حکومت کے تشکیل کردہ بورڈ کی سفارشات کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں۔

 شہباز شریف نے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی سب سے پہلی سفارش یہی ہے کہ محمد نواز شریف کو مناسب درجہ حرارت والے کمرے میں رکھا جائے۔ بورڈ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مناسب درجہ حرارت میں نہ رکھنے سے نواز شریف کے گردے فیل ہوسکتے ہیں۔

 اپوزیشن لیڈرکاکہناتھاکہ محکمہ داخلہ کی سردمہری پرحیران ہوں کہ محمدنوازشریف کی صحت سے متعلق کلیدی نکتہ کوکیسےنظراندازکردیاگیا،سیاسی انتقام کی خاطریہ اقدام میرےقائداوربھائی کی جان پر حملہ ہے۔ اس اقدام کےمحمدنوازشریف کی صحت پرانتہائی مضراثرات مرتب ہوں گے۔

خط میں کہاگیاکہ میڈیکل بورڈکی سفارشات پران کی روکےمطابق عمل کیاجائے،تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم کوسیاسی دباؤکی بناء پران کے قانونی اورجائزحقوق سےمحروم نہ کیاجائے۔

Advertisement

 شہبازشریف کاکہناتھاکہ مجھےیقین ہےکہ آپ اس اقدام کےسنگین نتائج اورنوازشریف کی صحت پر ہونےوالےمضراثرات سےآگاہ ہیں۔

 شہبازشریف کےخط کی کاپیاں چیف جسٹس پاکستان،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب اورآئی جی جیل خانہ جات کوبھی بھیجی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version