Advertisement

انصاف کیلئےاعلیٰ عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہوں،مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کوہٹانے کے فیصلے پر کہا ہے کہ عدالت اب ارشد ملک کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عدالت نواز شریف کو انصاف فراہم کرتے ہوئے فوری طور پر رہا کرے،معاملہ نواز شریف تک محدود نہیں رہا،انصاف کے لیےاعلیٰ عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہوں۔

مریم نواز کا کہناتھا کہ جج ارشد ملک کے بیان حلفی میں لگائے گئے الزامات میں رتی برابر بھی سچائی ہوتی تو دوران مقدمہ، عدالت میں نواز شریف کاسامنا کرتے اور کہتے کہ جواب دیں، آپ مجھے کیوں رشوت کی پیشکش کررہے ہیں۔ جج ارشد ملک اعلیٰ عدلیہ کو مطلع کرتے اور جج کو دباؤ میں لانے پر بھری عدالت میں گرفتاری کا حکم صادر فرماتے۔

مریم نواز نے ارشد ملک پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ جج صاحب ہر کسی سے ہنسی خوشی ملتے رہے،کسی کو اپنی سرکاری گاڑی بھیج کر اپنے ذاتی گھر بلاتے رہے، اور کسی سے خود ان کے دفتروں اور گھروں میں جاکرکہتےرہےکہ مجھے دباؤ میں لاؤ اور بلیک میل کرو۔

مریم نواز کامزید کہناتھا کہ جج کو فارغ کرنے کا واضح مطلب یہ ہےکہ عدالت نےحقائق کو تسلیم کرلیا ہے۔اگر ایسا ہی ہے تو وہ فیصلہ کیسے برقرار رکھاجارہا ہےجو اس جج نے دیا ؟ اگر فیصلہ دینے والے جج کو سزا سنا دی ہےتو اس بےگناہ نواز شریف کو کیوں رہائی نہیں دی جارہی جس کو اسی جج نے سزا دی؟

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرکا کہناتھا کہ سازش اور ظلم کرنے والے یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ اللّہ دیکھ رہا ہے اور سب سے بڑی اور کامیاب تدبیر اللّہ ہی کی ہے۔ پوری ریاست ایک شخص سے انتقام لینے پر تلی ہوئی تھی مگر کس کو عزت دینا ہے اور کس کو ذلت، یہ فیصلے اللّہ کے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version