Advertisement

کراچی:شیرشاہ میں کپڑےکےگودام میں لگنے والی آگ بےقابوہوگئی

کراچی شیرشاہ کےعلاقےمیں کپڑے کےگودام میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق کراچی شیر شاہ کےعلاقےمیں کپڑوں کےگودام میں آگ لگ گئی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائربریگیڈ کی گاڑیاں جائےوقوع پرموجود ہیں۔

آگ بجھانےکےلیےشہربھرسےفائربریگیڈطلب کیے گئے ہیں۔

پاک نیوی کے فائر ٹینڈرزبھی آگ بجھانے کیلئے سرگرمِ عمل ہیں۔آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا لنڈے کا مال جل گیا۔

 فائربریگیڈحکام کاکہناہےکہ آگ تیسرےدرجےکی ہوگئی ہے۔ آگ لنڈا کے گودام میں صبح نو بجےلگی،بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

Advertisement

ابتدائی طور پر گودام میں کام کرنے والے مزدوروں نےآگ کو بجھانے کی کوشش کی جو ناکافی ثابت ہوئی۔آگ نے متصل گوداموں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نےگودام میں لگی آگ کا نوٹس لے لیاہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نےکمشنرکراچی کوگودام میں آگ بجھانے کے لیے تمام ذرائع استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہےکہ کوشش کی جائےکوئی بڑا نقصان نہ ہونےپائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزیدہدایت کرتے ہوئےکہاکہ اگرکسی اورادارے سےفائربریگیڈ چاہیےتو حاصل کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version