Advertisement

ہم جھک کر نہیں،سر اٹھاکر بات کرنے کیلئے امریکا آئے ہیں ، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ ہم ہاتھ میں کشکول لیکر کچھ مانگنے کیلئے امریکا نہیں آئے ہیں۔  

واشنگٹن کے کیپٹل ون ارینا اسٹیڈیم میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ نیا پاکستان صرف ہم بناسکتے ہیں کوئی اور نہیں بناسکتا، پرامن اور خوش حال پاکستان کا خواب لے کر امریکا آئے ہیں، ہم یہاں پرامن خطے اور خوشحال پاکستان کا پیغام لیکر آئے ہیں،ہم جھک کر نہیں،سر اٹھاکر بات کرنے کیلئے امریکا آئے ہیں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ اوورسیزپاکستانی نہ ہوتے تو تحریک انصاف کی بنیاد نہ ہوتی، اوورسیز پاکستانی لٹیروں اور مافیا سے نجات چاہتے تھے، امن اور خوشحالی کی راہداریاں تعمیر کرنے نکلے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات پاکستان کی برآمدات کے برابر ہیں، ایک آپ کی محبت ہے ایک وہ طبقہ ہے جو منی لانڈرنگ کرکے پیسہ بیرون ملک بھیجتا ہے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ  امریکا کے پاکستانیوں نے ثابت کردیا وہ زندہ دل ہیں، آپ کے ولولے کو دیکھ کر بہت لوگ خوش ہیں،کچھ پریشان بھی ہیں، شوکت خانم اور نمل یونی ورسٹی کی بنیاد رکھنے میں اوورسیز پاکستانیوں نے اہم کردار اداکیا۔

انھوں نے کہا کہ ماضی میں تقریبات سفارت خانوں اور ہوٹلوں میں ہوتی رہیں، پہلا وزیراعظم ہے جو کمرشل پرواز سے آیا ہے، پہلا وزیراعظم ہے جو فائیواسٹار ہوٹل نہیں بلکہ پاکستان ہاؤس میں رکا، نئے پاکستان کا نقشہ اور اپنا خواب امریکی صدر کے سامنے رکھیں گے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version