Advertisement

پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ عوام کے لیے وزیراعظم کا عملی قدم ہے،فردوس عاشق

firdous Ashiq Awan

 وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ عوام کو اپنی چھت دلانے کا خواب پورا کرنے کی جانب وزیراعظم کا عملی قدم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹربیان میں کہا ہے کہ پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ عوام کو اپنی چھت دلانے کا خواب پورا کرنے کی جانب وزیراعظم کا عملی قدم ہے، کمزوراورتنخواہ دارطبقے کیلئے یہ اسکیم انہیں نیا اعتماد دے رہی ہے،ان کی امیدوں کی تکمیل کا ذریعہ بن رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاؤسنگ اسکیم تعمیرات سے متعلق کئی دوسری صنعتوں کے فروغ کا بھی ذریعہ بنے گی، یہ نئے روشن پاکستان اور فلاحی ریاست کے قیام کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان ایسی ریاست کے قیام کی بنیاد ڈالنا چاہتے ہیں جو شہریوں کے تحفظ اور بہتری کا بیڑا اٹھائے، جوحکمرانوں کے مفاد کے بجائے عوام کے حقوق کی نگہبان ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version