احتساب عدالت،آصف زرداری کامزید13روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

احتساب عدالت نےمیگامنی لانڈرنگ کیس کی سماعت کےدوران سابق صدرآصف زرداری کیخلاف نیب کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظورکرتے ہوئےسابق صدر کا مزید 13روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جج ارشد ملک نےمیگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔
سابق صدر آصف علی زرداری کو11 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرعدالت میں پیش کیاگیا۔ سماعت کے دوران نیب کی جانب سے زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی گئی۔
نیب کا عدالت میں کہناتھا کہ پارک لین کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،27اپریل 2019کو چیئرمین نیب نےوارنٹ جاری کیے تھے، کل آصف علی زرداری کو گرفتار کیا ہے۔
نیب کی جانب سےپارک لین کمپنی کیس میں آصف زرداری کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا آصف زرداری نے پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی اجلاس میں شرکت کی، آصف زرداری سے تفتیش مکمل نہیں ہوسکی، صرف کل ہی ان سے تفتیش ہوسکی، جس پر جج نے کہا ایک کے بعد دوسرے پھر تیسرے کیس میں گرفتار کیا جائےگا، بہتر نہیں کہ تمام مقدمات کے تفتیشی افسران کو تفتیش کی اجازت دے دیں؟ ایسا کرنے سے بار بارگرفتاری اور ریمانڈ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
جج احتساب عدالت نےسابق صدر سےاستفسارکرتے ہوئے کہاکہ آپ بتائیں آپ کوکیسےسہولت رہےگی؟وکیل نیب کا کہنا تھا منی لانڈرنگ والےکیس میں ہی پارک لین تفتیش کی اجازت دےدیں۔
عدالت نےدونوں کیسز کےتفتیشی افسران کو روسٹرم پر بلایا، جج احتساب عدالت نے کہا کیاآپ دونوں ایک ہی ریمانڈپرتفتیش نہیں کرسکتے؟ جس پر تفتیشی افسران نے کہا جیسے عدالت کہے گی ہم کرلیں گے۔
جج نے پوچھا کیا نیب بتا نہیں سکتا اورمزید کتنے کیسز میں زرداری کو گرفتار کرنا ہےجس پر وکیل نیب نے بتایا کہ کسی کیس میں ملزم کاکردارسامنےآئےتب ہی بتاسکتےہیں، فی الحال یہ بتاناممکن نہیں کہ مزیدکتنےکیسزمیں گرفتاری ہوسکتی ہے۔
جج نے کہا ایسے تو آپ 22 مقدمات میں ان سے تفتیش شروع کر دیں گے، ہر تفتیشی افسر نے ایک ایک گھنٹہ بھی لیا تو دن میں 22گھنٹے تفتیش ہوگی۔
عدالت کی جانب سےپارک لین کیس میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا اورکچھ دیرکے بعد فیصلہ سناتے ہوئے آصف زرداری کا 13روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور 15 جولائی تک جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News