Advertisement

ہمیں کوئی جیلوں سے نہ ڈرائے،اسفند یارولی

اے این پی سربراہ اسفند یارولی خان نے کہا کہ عمران خان کےآنے سےسیاست سے شائستگی ختم ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاورمیں اپوزیشن جماعتوں کے جلسے سے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی جیلوں سےنہ ڈرائے،آج ہم سلیکٹڈ حکومت کےخلاف یوم سیاہ منارہےہیں۔

اے این پی سربراہ کا کہناتھا کہ رانا ثنا اللہ تو خوش قسمت تھا کہ اس سےمنشیات برآمد ہوئیں، پتہ نہیں یہ مجھ سےاورمولانا فضل الرحمان سے کیا برآمد کرالیں۔

جلسےمیں اسفند یارولی کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں مانتا ہوں کہ موجودہ حکومت کے آنے سے تبدیلی آئی ہے تبدیلی یہ ہے کہ آج مہنگائی کے ہاتھوں جینا مشکل ہوچکا ہے۔

اسفند یارولی نےکہا کہ میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں کہ ملنے والے ورثے کے علاوہ میرے پاس دیگراثاثے نہیں ہیں اور اگرعمران خان بھوکامررہا ہےتوآدھےاثاثےاسےدینےکوتیارہوں۔

Advertisement

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی عمران خان کو للکارتے ہوئے کہا کہ اگرمیری وراثت کےعلاوہ اثاثے ثابت ہو گئے تووہ مجھے پھانسی دے دیں۔

 

 

 

 

Advertisement

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version