منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار رانا ثنا کی اہلیہ نے اقوام متحدہ سے مدد مانگ لی

سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کی گرفتاری پرانکی اہلیہ نے اقوام متحدہ سے رجوع کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثناللہ کی اہلیہ نے عالمی ادارے کے ڈرگ اینڈ کرائم آفس کو خط بھجوا دیا، جس میں انکی اہلیہ نے کہا کہ انکے خاوند کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
خط میں میں انہوں نے لکھا کہ میرے خاوند کو وزیراعظم نے ذاتی اختلاف پر جیل بھجوایا، موجودہ حکومتی اداروں سے انصاف کی توقع نہیں ہے۔
نبیلہ ثنانے اپنے خط میں یہ بھی کہا کہ ہے کہ رانا ثنا پہلے ہی اپنی گرفتاری یا قتل کے شکوک کا اظہار کر چکے تھےاور گرفتاری کے وقت رانا ثنا کی گاڑی میں 4 موبائل فونز،آئی پیڈاور 60،000 روپے موجود تھے۔جو واپس نہیں دئیے گئے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

