پاکستان کے خلاف امریکا میں بھارت کا منفی پروپیگنڈا بےنقاب ہوگیا،علی زیدی

وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی نے امریکا سے وطن واپسی پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں پاکستان کےخلاف بھارت کا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا ہے۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے جیسا استقبال کیا ایسا کبھی نہیں ہوا، عمران خان کے دورہ امریکا سے تاریخ رقم ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کے بعد مودی حکومت بےنقاب ہوگئی، بھارتی میڈیا بھی کشمیر سے متعلق ٹرمپ کے بیان پر بوکھلا ہٹ کا شکار ہے، بھارتی سرکار کشمیر کے مسئلےکا حل چاہتی ہی نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی 11سال سے کراچی میں حکومت کررہی ہے، بارشوں کے امکان کے بعد ہی نالوں کی صفائی شروع کی گئی، کیا بارشیں نہیں ہوں گی تو نالوں کی صفائی بھی نہیں کی جائےگی؟ برساتی پانی کی نکاسی کے نالوں میں گٹر کا پانی پھینکا جارہا ہے۔
عالمگیر خان کی گرفتاری کے بعد رہائی سے متعلق علی زیدی کا کہنا تھا کہ عالمگیرخان پاکستان کے شہریوں کیلئے ہی آواز اٹھا رہا ہے، عالمگیر عوامی مسائل کی بات کررہا ہے، جو مرضی قمیص پہنے فرق نہیں پڑتا، ہر روز کراچی میں 13 ہزار ٹن کچرا جمع ہوتا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت پر اتنا دباؤ پڑے گا کہ عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوجائے گا، دورہ امریکا میں دوطرفہ تجارت 20سے30فیصد بڑھانے پر بات ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

