Advertisement

وزیراعظم عمران خان سرسید ایکسپریس کاافتتاح کریں گے

پاکستان ریلوے کی جانب سے کراچی کے لئے نئی تیزرفتار ٹرین “سرسید ایکسپریس” کا تحفہ تیارکرلیا گیا۔ پاکستان ریلوے کا گرین لائن طرز پر کراچی  کے لئے نئی سبک رفتار ٹرین “سر سید ایکسپریس” چلانے اعلان کیا گیاہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان آج شام پانچ بجےراولپنڈی میں سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید خطاب بھی کریں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید آج 10 ماہ میں 12 نئی مسافر ٹرینیں چلانے کا ریکارڈ قائم کریں گے۔

 راولپنڈی سے کراچی کے لئے “سرسید ایکسپریس “پہلی بارکل دوپہر ڈھائی بجے روانہ ہوگی جس میں وائی فائی ، ٹی وی، ڈائننگ کار اور عام کھانے پینے کی سہولتیں مسافروں کو ٹرین کے اندر دستیاب ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق سرسید ایکسپریس راولپنڈی سےروزانہ دوپہر ڈھائی بجے روانہ ہوگی اور اگلے دن بارہ بجے کراچی پہنچے گی۔ سرسید ایکسپریس کراچی سے روزانہ رات 9 بجے روانہ ہوگی اور اگلے روز شام 6 بجے راولپنڈی پہنچے گی۔

سرسید ایکسپریس راولپنڈی سے براستہ فیصل آباد21 گھنٹے میں کراچی پہنچا کرےگی۔ ٹرین میں عام مسافر اب دو ہزارروپے کا ٹکٹ لیں گے اور راولپنڈی سے کراچی اکانومی کلاس میں تیز سفر کے مزے لیں گے۔

Advertisement

سرسید ایکسریس میں اکانومی کلاس کی بکنگ کرانے پر کرایہ 2 ہزارروپے جبکہ موقع پر ٹکٹ لینے پر کرایہ 21 سوروپے وصول کیا جائے گا ۔اس طرح اے۔سی سلیپر کی بکنگ کرانے پرکرایہ 8 ہزارروپے فی سواری مقررکردیاگیاجبکہ موقع پرٹکٹ ساڑھے 8 ہزار روپے میں ملے گا۔ سرسید ایکسپریس میں بزنس کلاس کی بکنگ پرکرایہ ساڑھے 6 ہزار اور موقع پر ٹکٹ سات ہزار میں ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version