Advertisement

بدترین انتقامی کارروائیاں موجودہ حکومت کی شناخت بن چکی ہیں،خواجہ آصف

خواجہ آصف

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے  رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت معاشی بحران سے توجہ ہٹانے کیلئے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو نشانہ بنا رہی ہے، بدترین انتقامی کارروائیاں موجودہ حکومت کی شناخت بن چکی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جب انیس سو ننانوے میں میرے قائد کو اقتدار سے بے دخل کیاگیاتو کہا گیا کہ اب نوازشریف واپس نہیں آنے والا، لیکن قوم نے دیکھا کہ وہ اب تیسری مرتبہ وزیراعظم بنے، آج میرا قائد جیل میں ہے، لیکن وہ ضرور آئے گا، نواز شریف کا نام مٹانے والے لوگ ختم ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نےمزید کہا کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ مضحکہ خیز ہے، سیاسی انتقام برے شگون ہوتے ہیں، نواز شریف پر کرپشن کو کوئی الزام نہیں پھر بھی قید ہیں، ہم این آر او نہیں مانگتے، آخر تک جنگ لڑیں گے، اس جنگ میں نقصان آئین اور عوام کا ہوگا، ہم نے مشرف کی بھی قید کاٹی ہے، اٹک قلعہ میں ہتھکڑیوں کے ساتھ قید کاٹی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی
قومی اسمبلی میں انٹرنیٹ اسپیڈ پر بحث، شرمیلا فاروقی کی حکومت پر کڑی تنقید
پاکستان جلد ڈبلیو ایچ او لیول تھری سرٹیفکیشن حاصل کرے گا، مصطفیٰ کمال
خیرپور، اسسٹنٹ کمشنر کا انوکھا کارنامہ، ویگو پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کا انکشاف
کیڈٹ کالج وانا حملے کے بعد ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے
27ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version