Advertisement

این آئی سی ایل کیس: عدالت عظمیٰ کا مرکزی ملزم کی گرفتاری کا حکم

islamabad supreme court

سپریم کورٹ نے نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) کیس کے مرکزی ملزم محسن حبیب وڑائچ کو گرفتار کرنے کا حکم جا ری کر دیا۔

سپریم کورٹ میں این آئی سی ایل کیس کی سماعت ہوئی۔

قائم مقام چیف جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے این آئی سی ایل کیس پر سماعت کی۔

سپیشل پراسیکیوٹر نیب نےعدالت میں دلائل دیے کہ کیس میں مرکزی ملزم محسن حبیب پاکستان میں ہی ہے،محسن حبیب کسی بین الاقوامی ایئرپورٹ سے باہر نہیں گیا۔بیرون ملک روانگی نہ ہونے پر اندازہ ہے کہ ملزم پاکستان میں ہی ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس عظمت سعید نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے ملزم پاکستان میں ہے پھر بھی نیب سے پکڑا نہیں جا رہا۔

Advertisement

نیب پراسیکورٹر کو مخاطب کرتے ہوئے قائم مقام چیف جسٹس بولے کہ آپ اندازوں پر بات نہ کریں ٹھوس کوشش کریں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ محسن حبیب بہت بڑے سکینڈل کا ملزم ہے۔ ملزم کواب تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ محسن حبیب کو گرفتار کرکے رپورٹ پیش کریں۔

عدالت نے مرکزی ملزم محسن حبیب وڑائچ کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version