اَپر کوہستان، گاڑی کھائی میں گرنے سے 12 افراد جاں بحق

اپر کوہستان میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے 12 افراد جاں بحق جبکہ تین بچے زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گاڑی کو حادثہ کمیلا کے مقام پر پیش آیا جس میں سوار 15 افراد سیو سے داسو آ رہے تھے۔
یہ دونوں علاقے خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق اندھیرا اور دشوار گزار جگہ ہونے کے باعث رات کو لاشیں نہ نکالی جاسکی۔ صبح ہیوی مشینری کے ذریعے لاشیں نکالی گئیں۔
حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کو طبی امداد کےلیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
Advertisement
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement