Advertisement

آرمی چیف ،امریکی وزیر خارجہ ملاقات، افغان امن عمل پر بات چیت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی محکمہ خارجہ کا دورہ کیا  اورامریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی۔

تفصیلات  کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور  امریکا کےوزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ملاقات ہوئی ہے جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور افغان امن عمل پر بات چیت ہوئی ہے۔

Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید بہتر بنانے پر بھی بات ہوئی۔جبکہ22 جولائی کو ہونے والے سربراہی اجلاس کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر   کے مطابق ملاقات کے موقع پر آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان احترام،اعتماد اور مشترکہ اقدار پر مشتمل باہمی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

Advertisement

اس سے قبل  پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے پینٹا گون کا دورہ کیا تھا  جہاں ان کا تاریخی استقبال ہوا اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی قائم مقام وزیردفاع سمیت چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سے ملاقات کی تھی ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی چیف آف اسٹاف جنرل مارک اے ملی سے بھی ملاقات کی اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version