Advertisement

پاکستان  نے بین الاقوامی پروازوں کے لئے اپنی فضائی حدود کھول دیں

پاکستان  نے منگل سے  بین الاقوامی  پروازوں کے لئے اپنی فضائی  حدود  کھول دیں  ہیں ۔

 تفصیلات  کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن کی جانب سے پیر کی شب ہوابازوں کو جاری کیےگئے   مراسلے میں پاکستانی فضائی حدود کھولے جانے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

پاکستان نے ساڑھے چار ماہ کی بندش کے بعد اپنی فضائی حدود تمام کمرشل  پروازوں کے لیے کھول دی ہے۔

اس حوالے سے  سول ایویشن کے نوٹم ونگ کے حکام کا کہنا  ہے کہ   15 اور 16 جولائی کی درمیانی شب رات 12 بج کر 10 منٹ سے پاکستان کی فضائی حدود کو ہر قسم کی کمرشل ایئر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

 جبکہ  سول ایویشن کی جانب سے جاری کردہ اس نوٹم یا نوٹیفکیشن کو ادارے کی ویب سائٹ پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ فروری میں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ میں انڈیا کے نیم فوجی دستے پر خودکش حملے، بالاکوٹ میں انڈین طیاروں کی بمباری اور پھر پاکستان کی جانب سے انڈین جنگی طیارہ گرائے جانے کے واقعات کے بعد دونوں ملکوں میں کشیدگی کے باعث پاکستان کی فضائی حدود تمام کمرشل اور نجی پروازوں کے لیے بند کر دی گئی تھیں  ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’پاکستان زندہ باد رہے گا‘‘ شہدا کے ذکر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا لہجہ گلوگیر مگر پیغام واضح
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version