Advertisement

وزیر اعظم کی امریکی صدر سے ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے،شاہ محمود

Shah Mahmood leaves for Geneva

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں علاقائی امن کے حوالے سے اہم معاملات پر بات ہوگی۔

ملتان میں میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی اپنما موقف امریکا پر واضح کرچکا ہے۔ افغانستان میں امن کے لیے طاقت نہیں،مذاکرات ضروری ہیں۔ افغانستان میں امن ہوگا تو خطے میں امن ہوگا۔

وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت خارجہ پالیسی کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس پر بھر پوراہمیت دے رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا، روس اور چین نے  بھی افغان امن عمل پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔

انہوں نے سابقہ حکومت پر تنقید بھی کی اور کہا کہ ن لیگ نے اپنے دور میں وزیر خارجہ کا تقرر نہ کر کے ملک کے ساتھ دشمنی کی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا  کہ موجودہ ملکی معاشی بحران کے ذمہ دار سابق حکمران اور ان کی لوٹ مار ہےکیونکہ انہوں نے ملکی معیشت کا نہ صرف جنازہ نکالا اپنی عیش و عشرت کی بدولت پاکستان کے بچے بچے کو مقروض کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version