Advertisement

حکومت کی کرپشن زوروں پر ہے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کرپشن زوروں پر ہے۔

نارووال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے موجودہ حکومت کی صورتحال پر بات کی اور کہا کہ حکومت کی جانب سے اپنے وزیروں کو ٹھیکے دئیے جا رہے ہیں اور اپنے من پسند لوگوں کو ریوڑیاں بانٹی جا رہی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے امریکہ دورے پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیلکٹڈ وزیر اعظم امریکہ اس وقت گئے ہیں جب امریکہ کو پھر پاکستان کی ضرورت ہے کیونکہ افغانستان سے انخلا ہونا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ریورس گئیر لگا کر ملک کو 2002 میں لا کھڑا کر دیا اور امریکہ میں آزاد خارجہ پالیسی کا سودا کیا تو ہم مزید پیچھے چلے جائیں گے۔

میڈیا کے متعلق احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام ٹی وی چینلز کو سرکاری چینل بنانا چاہتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ 25 جولائی کو پورے ملک میں مظاہرے ہوں گے اور یوم سیاہ منایا  جائے گا کیونکہ 25 جولائی 2018 کو ایک سلیکٹڈ وزیر اعظم کو ہم پر مسلط کردیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
Next Article
Exit mobile version