ہری پورمیں کشتی ڈوبنے کے تیسرے روزبھی ریسکیوآپریشن جاری

ہری پورمیں کشتی ڈوبنے کے واقعے کے تیسرے روز بعد بھی ریسکیوآپریشن جاری ہے۔ ریسکیوآپریشن کے دوران اب تک چار بچوں اور دو خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہری پور میں کشتی الٹنے کے حادثے کو تین روز گزر گئے لیکن لاشیں ابھی بھی مکمل طور پر نہ نکلالی جا سکیں،متاثرہ خاندانوں کی امیدیں دم توڑنے لگی ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کوئی لاش نہ مل سکی، غوطہ خور ابھی بھی تلاش میں مصروف ہیں۔ جس کیلئےسرچنگ آپریشن کیےجارہے ہیں جس میں پاک فوج ، پولیس اورریسکیو1122کےاہلکارحصہ لےرہے ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں کاکہنا ہے کہ تربیلا جھیل میں پانی کا بہاؤ بہت زیاد ہےجس کے باعث امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل ضلع تورغر سے ہری پور جانے والی مسافر کشتی الٹنے سےاس میں سوار 50 افراد ڈوب گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

