عید الاضحی پرکھالیں جمع کرنے کا معاملہ، تین شرائط لا زمی قرار

عیدالاضحی پر کھالیں جمع کرنے کیلئے درخواستوں سے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے، جس میں اجازت نامے کیلئے 3 شرائط لازمی قرار دی گئی ہے۔
شرائط میں کھالیں جمع کرنے کیلئے گزشتہ سال کی آڈٹ رپورٹ جمع کراناہوگی جبکہ ادارے کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور پچھلے سال کا اجازت نامہ بھی دکھانا لازمی ہوگا، کھالیں جمع کرنے کیلئے درخواستیں 20جولائی تک کمشنر کراچی کے دفتر میں جمع کرانا ہوگی۔
کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت عیدالضحی کے موقع پر قربانی کی کھالوں کے حوالے سے ا یک اہم اجلاس ہوا تھا اجلاس میں متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی تھی وہ اپنے اپنے اضلاع میں عیدالضحی کے موقع پر قربانی کی کھالوں کے کیمپس اور این اوسیز کے حوالے سے نیکٹا کی گائیڈ لائن کے مطابق اور محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق پر عمل کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News