ٹھٹھہ میں تیز رفتاری کے باعث کوسٹر الٹ گئی،چار افراد جاں بحق

ٹھٹھہ میں بگھاڑ موری کے قریب تیز رفتاری کے باعث زائرین کی کوسٹر الٹ گئی، حادثے میں 4 افراد جان بحق جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو مکلی سول اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے شامل ہیں ۔
پولیس حکام کے مطابق زائرین کی کوسٹر کراچی اورنگی ٹاؤن سے درگاہ پیر پٹھو جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement