Advertisement

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور ایوانکا ٹرمپ کی اہم ملاقات

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور ایوانکا ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات ہو ئی،جس میں پاکستان اورامریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پراتفاق کیا گیا۔

ایوانکا ٹرمپ امریکی صدر کی بیٹی اور مشیر خاص ہیں،زلفی بخاری اور ایوانکا کے درمیان ملاقات میں روزگار کی فراہمی، تکنیکی تربیت، معاشی ترقی کے منصوبوں اور نوجوانوں کے لیے کاروباری مواقع کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایوانکا ٹرمپ نے خواتین کی فلاح و بہبود پرپاکستان میں منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستانی خواتین کو با اختیار بنانے میں دلچسپی پر شکرگزار ہیں، پاک امریکا مشترکہ تعاون سے انسانی ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ مرد و خواتین کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع مل سکیں گے، پاک امریکا تعلقات درست سمت میں بڑھنا شروع ہو گئے ہیں،دونوں ممالک کے درمیان سفارتی محاذ پرمزید کامیابیاں ملیں گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے بعد ، پاک امریکا سفارتی محاذ پر کامیابیاں ملنے کا آغاز ہو گیا ہے، امریکا نے پاکستان کے ایف 16طیاروں کے لیے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان بھی کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version