Advertisement

پاکستان آرمی ایوی ایشن کاتربیتی طیارہ حادثےکاشکار،2پائلٹس،19افرادشہید

راولپنڈی کےرہائشی علاقہ بحریہ ٹاون فیزسیون میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کاتربیتی طیارہ حادثےکاشکار ہوگیا۔ حادثے میں دو پائلٹس سمیت 19 افراد شہید جبکہ 16 زخمی ہوئےہیں۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ایوی ایشن کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پرروانہ ہواتھاکہ راولپنڈی کے قریب شہری آبادی پرحادثے کاشکار ہوگیاواقعےمیں میں دو پائلٹس سمیت عملے کے 5 ارکان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آرکےمطابق طیارے کے گرتے ہی زوردار دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔ جلتا ہوا ملبہ آبادی پر گرنے کے سبب 3 مکان مکمل طور پر منہدم ہو گئے جن میں موجود 14 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

طیارہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاک آرمی اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پرجائےوقوع پرپہنچیں، حادثے کے باعث لگنے والی آگ کو بجھایا گیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں پائلٹس لیفٹیننٹ کرنل ثاقب، لیفٹیننٹ کرنل وسیم شہید ہوئے جبکہ نائب صوبیدار افضل، حوالدار ابن امین اور حوالدار رحمت بھی شہداء میں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version