Advertisement

پنجاب اسمبلی:مشیرخزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کیخلاف قرارداد

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)کی جانب سے مشیرخزانہ عبد الحفیظ شیخ اورچیئرمین ایف بی آرشبرزیدی کےاستعفیٰ کے مطالبے کی قرارداد جمع کروادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ اورچیئرمین ایف بی آرکیخلاف قرارداد مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی۔

قرارداد کے متن میں کہاگیا کہ گندم پرسیلز ٹیکس لگانےگھی، کوکنگ آئل اور چینی سمیت31سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے،حکومت کی ناکام معاشی پالیسوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

قرارداد میں موقف اپنایا گیا کہ لاہورسمیت پورے ملک میں تاجروں کی کامیاب ہڑتال حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے،حکومت کی ناکام پالیسوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا سیلاب آچکا ہے۔

 قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ اورچیئرمین ایف بی آرشبرزیدی فوری اپنےعہدے سےاستعفیٰ دیں اورکسی اہل شخص کوملک میں خزانہ اورایف بی آرکی ذمہ داری دی جائے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version