Advertisement

‎ عمران صاحب،اظہارِرائے پرپابندی لگاکرسیلیکٹڈ حکومت نہیں چلائی جاسکتی، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ عمران صاحب اپوزیشن کی زبان بند کر کے اور اظہارِ رائے پر بد ترین پاپندی لگا کر سیلیکٹڈ حکومت نہیں چلائی جا سکتی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران صاحب مخالف آواز بند کر کے حکومت چلائی جا سکتی تو پاکستان میں 1958 سے 2019 تک آمر کی ہی حکومت ہوتی، ‎عمران صاحب میڈیا اور اپوزیشن کا گلا گھونٹ کر حکومت کی جا سکتی تو مشرف 2008 میں گھر نہ جاتا، ‎عمران صاحب اپنی آمرانہ اور فسطائی سوچ مسلط کر کے جمہوریت کی تضحیک نہ کریں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‎عمران صاحب ہرمخالف آواز بند کر کے آمر ملک نہیں چلا سکا آپ کیسے حکومت چلائیں گے؟ عمران صاحب میڈیا پہ مسلط ہو کر ، قبضہ کر کے اور اپنی مرضی کی کوریج کروا کر غیر ملکی دورے کامیاب نہیں کرائے جا سکتے،عمران صاحب امریکہ میں میڈیا کی آزادی کے صحافی کے سوال میں کہتے کہ ہاں میں نے اپوزیشن کو نہ دکھانے کا حکم دیا ہے, کہیں تو سچ بولیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حیدرآباد میں پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکوں سے4 افرادجاں بحق، 7 زخمی
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ای چالان جاری
اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں پروقار استقبالیہ تقریب
صدرِ مملکت نے آرمی، ائیرفورس، نیوی ترمیمی بل 2025 منظوری دے دی
جسٹس کے کے آغا نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کا حلف اٹھا لیا
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست، ملکی دفاع کی اہمیت پر گفتگو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version