Advertisement

چئیرمین سینیٹ کیلئےمیرحاصل بزنجوکےنام پراتفاق

چئیرمین سینیٹ کی تبدیلی کےلیےاپوزیشن کی رہبرکمیٹی کےاجلاس کےدوران ارکان نےمیرحاصل بزنجوکےنام پراتفاق کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کےاجلاس کےدوران رہنماوں نےچئیرمین سینیٹ کے نام اور دیگرامورپربات چیت کی۔ ارکان اپوزیشن نےچائےکی میزپرمختلف نکات پرمشاورت بھی کی۔

ذرائع کاکہناہےکہ اجلاس میں چئیرمین سینیٹ کےلیےمیرحاصل بزنجو کے نام پراتفاق کرلیاگیا۔

رہبرکمیٹی اجلاس کی سربراہی کنوینئر اکرم خان درانی نے کی جو اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں منعقدکیاگیا۔اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، نئیر بخاری، سینیٹر طاہر بزنجو، شفیق پسروری، طاہر برنجو، ہاشمی بابر، عثمان کاکڑ، میاں افتخاراوراویس نورانی موجود تھے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد چئیرمین سینیٹ کے لئے متفقہ امیدوارکے طور پرمیرحاصل بزنجوکا نام سامنے آیا ۔اس کے علاوہ رہبر کمیٹی اجلاس میں 25 جولائی کو یوم سیاہ کے لئے کوارڈینیشن کمیٹی کی تشکیل پر بھی مشاورت کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version