Advertisement

چترال میں سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں ریسکیوآپریشن جاری

خیبرپختونخواکےضلع چترال میں سیلاب سےمتاثرہ سیکڑوں افراد کومحفوظ مقامات پرمنتقل کرنےکیلیے آپریشن جاری ہے۔ چترال کی وادی گولین میں 45سیلاب متاثرین کوبحفاظت نکال لیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق پاک فوج اورریسکیواہلکارامدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ازغور اور برموغ کےعلاقوں میں  آپریشن مزید تیزکردیا گیا اورہیلی کاپٹرکےذریعےکھانےپینےکی اشیاء،دوائیں اوردیگرسامان کومتاثرین تک پہنچایا گیا ۔

ڈپٹی کمشنرلوئرچترال خورشیدعالم کےمطابق گولین میں گلیشیئرپگھلنےسےچترال کے تین گاؤں شدیدمتاثرہوئےاورریسکیواہلکار کئی گھنٹوں کی مسافت کےبعد حادثے کی جگہ پر پہنچے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے عارضی پل بنا کر گاؤں میں محصورہونے والے افراد کو دریا بھی پارکروایا۔

اہلکاروں کی جانب سے حادثے کے مقام پر ابتدائی طبی امداد کے لیے کیمپ بھی قائم  کیاگیا ہے ۔

نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کا کہناہے کہ متاثرہ علاقوں سے زمینی رابطہ بحال ہونے میں مزید دو روز لگ سکتے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version