Advertisement

ایوانکا کی پاکستانی خواتین کیلئے منصوبوں میں تعاون کی پیشکش خوش آئند ہے،فردوس

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دختر ایوانکا ٹرمپ  کا پاکستان میں خواتین کی فلاح وبہبود کےمنصوبوں میں دلچسپی کا اظہار وزیراعظم عمران خان کے خواتین کو بااختیار بنانے کے وژن کی تکمیل میں معاون ثابت ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امریکی صدر کی دختر ایوانکا ٹرمپ جوڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر بھی ہیں، سے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی ملاقات میں ملک کی خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے تعاون کی پیشکش،ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ،روزگار کا فروغ اور وزیراعظم کے دل کے قریب احساس پروگرام کی سپورٹ نہایت خوش آئندہے۔

ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ عورتوں کے حقوق ہمارے دین اور آئین کا حصہ ہیں۔اقتصادی محاذ پر کامیابی کیلئے خواتین کی معاشی ترقی ناگزیر ہے۔دنیا میں ان معاشروں نے ترقی کی جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کا مرکزی کردار رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version