Advertisement

رانا ثناء اللہ کی گرفتاری مکافات عمل ہے، صمصام بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری  نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری مکافات عمل ہے، سسٹم کی کمزوری ہے انہیں بہت پہلے گرفت میں آنا چاہیے تھا، ظلم کی انتہا کرنیوالے بالآخر قانون کے کٹہرے میں آ ہی گئے۔

تفصیلات  کے مطابق  صمصام بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ ہر گرفتاری کے بعد عمران خان پر الزام تراشی کیسے درست ہے ؟ عدالتیں آزاد ہیں، جو چاہے اپنی بے گناہی ثابت کرے، نواز لیگ کی توپوں کا رخ ہمیشہ غلط سمت میں رہا، پنجاب کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، احتساب سب کا ہوگا۔

صمصام بخاری کا کہنا تھا یہی تبدیلی ہے کہ اپنے وقت کے جابر بھی پکڑ میں آگئے ہیں، کیا رانا ثناء اللہ ماڈل ٹاؤن کیس میں بھی بے گناہ ہیں ؟ یہ معجزہ ہے کہ پیپلز پارٹی رانا ثناء اللہ کا دفاع کر رہی ہے، پی ٹی آئی کی مخالفت نے ان  دونوں  کو اکٹھے ہونے پر مجبور کر دیا، جس نے بھی کرپشن یا غلط کام کیا اُسے انجام بھگتنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version