جولوگ لوٹ مار کے پیسےنہیں دےرہے،ان سے نکلوائے جائیں گے،مراد سعید

وزیرموصلات مراد سعید نے این ایچ اے ای بلنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا این ایچ اےمیں ای بلنگ کانظام رائج کر دیا گیا، وزیراعظم نےملک میں احتساب اورشفافیت کاعمل شروع کیا، ملک میں بہترگورننس سےمتعلق وزیراعظم عمران خان ایک وژن رکھتے ہیں۔
وزیرموصلات مراد سعید نے کہا ای بلنگ کا وعدہ کیا پوراکردیا، وزیراعظم نےملک میں احتساب اورشفافیت کاعمل شروع کیا، جولوگ لوٹ مار کے پیسےنہیں دےرہےہیں ان سے نکلوائے جائیں گے۔
مراد سعید نے کہا کہ جن لوگوں نےلوٹ مارکی انہیں کہا جارہا ہے پیسےواپس کریں، جولوگ لوٹ مارکے پیسےنہیں دے رہے ہیں، ان سے نکلوایا جائے گا، این ایچ اے کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ای بلنگ سے کمیشن کلچر کا خاتمہ ہو گا، شفافیت آئے گی، منصوبوں پرسب چیز یں واضح ہو ں گی، ملک بھر کی سڑکیں موبائل ایپ سے منسلک کر رہے ہیں، اب تک 7سو کروڑ روپے وصول کیےہیں، ایچ اے کےریونیو میں اضافہ ہو رہا ہے ادارے کومستحکم کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

