Advertisement

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مشکل معاشی حالات میں حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے وزیرمنصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد ، صوبائی وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت اور صوبائی وزیرصنعت پنجاب میاں محمد اسلم اور چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی  سمیت وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں پنجاب میں صنعتی شعبے، زراعت اور سیاحت کے فروغ، خصوصی اقتصادی زونز کے قیام اور کاروباری طبقے کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات پرعمران خان نے بریفنگ دی ۔

وزیراعظم  نےچیئر مین ایف بی آر سمیت معاشی ٹیم کو مختلف کاروباری تنظیموں سے ملاقات کرنے اور معاشی و ٹیکس نظام میں اصلاحات سے تفصیلی طور پر آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کاروباری برادری سمیت تمام طبقے از خود معاشی ترقی کے عمل میں حصہ دار بنیں ۔

Advertisement

انہوں نےکہا کہ  مشکل معاشی حالات میں حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا ہے جس میں صنعتی شعبے کا فروغ اور کمزور طبقے کے تحفظ پرپوری توجہ دی گئی ہے۔

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ کاروباری برادری کے تحفظات کا مکمل ادراک ہے، مشکل فیصلوں کا مقصد ملک کومعاشی مشکلات سے نکالنا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version