Advertisement

آشیانہ اقبال کیس کی سماعت چوبیس جولائی تک ملتوی

Shahbaz Sharif

آشیانہ اقبال کیس میں احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت چوبیس جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،جہاں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ اور فواد حسن فواد سمیت دیگر ملزمان عدالت کے رو برو پیش ہوئے جبکہ کمر میں تکلیف کے باعث شہبازشریف کے وکلا کی جانب سے حاضری  سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی ۔

دوران سماعت شہباز شریف اور دیگر ملزمان کے وکلا نے ہڑتال کے باعث کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی، جس پر قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ آشیانہ اقبال اسکینڈل کا کیس ہفتے میں دو بار سماعت کے لئے مقرر ہوا ہے،اگر اس کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سنا جانا ہے تو بھی بتایا جائے تعاون کریں گے،لیکن نیب کی جانب سے تاخیر کی جاتی ہے، گواہ پیش نہیں کئے جاتے، یہ عمل بدنیتی پر مبنی ہے،آج بھی وکلا ہڑتال کے باعث پراسیکیوشن کے گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہ ہو سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version