Advertisement

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں قومی سلامتی کمیٹی سمیت اہم فیصلے طے پائے۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے جبکہ ملکی سلامتی اور کشمیر کے موضوع پر بھی بات چیت کی گئی۔

کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ نے آئندہ جمعہ کو دن 12 سے ساڑھے 12 بجے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر احتجاج کرنے کی توثیق کر دی گئی۔

کابینہ کی جانب سے سٹیل ملز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ناموں کی منظوری دے دی جبکہ  اجلاس میں جوائن پاکستان پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

Advertisement

اجلاس میں کابینہ کی جانب سے 4 ممالک میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصیلہ کیا گیا کہ جوائن پاکستان پروگرام کے ذریعے آئندہ 4 سالوں میں 100 ارب روپے خرچ ہوں گے جبکہ اجلاس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی تجویز موخر کردی گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈی ایم جی کے نوید احمد نیویارک میں ویلفیئر اتاشی ہوں گے، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کی شائستہ بنیاد بارسلونا میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ہوں گی جبکہ ایس ایس پی سی ٹی ڈی راولپنڈی محمد افضل کوالالمپور میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ہوں گے اور او ایم جی گروپ کے ثاقب علی خان ایتھنز میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی مقرر کر دیئے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version