مودی سرکارنے نہرو کا ہندوستان دفن کردیا ہے،شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی سرکار نےنہروکاہندوستان دفن کردیا ہے ،مودی اور نہرو کے ہندوستان میں زمین آسمان کافرق ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ مودی سرکار نےنہروکاہندوستان دفن کردیا ہے ،مودی اور نہرو کے ہندوستان میں زمین آسمان کافرق ہے،ہندوستان سے بھی یہ آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں،یہ نہرو کا ہندوستان نہیں یہ مودی کا ہندوستان ہے،دماغ میں جب خلل پیدا ہوتا ہے تو وہ ہوتا ہے جو بھارت نے کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام سفارتخانوں میں کشمیر ڈیسک بنائے جائیں گے، سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھنے پر بھارت چونک گیا، ایک لمبی لڑائی ہے جو ہمیں ہر محاذ پر لڑنی ہے۔
وزیر خارجہ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کشمیر کمیٹی اجلاس میں تمام افراد نے اپنا موقف دیا، کشمیر کمیٹی اجلاس میں اپوزیشن کو بھی نمائندگی دی، مسئلہ کشمیر کو سب سے بڑے فورم پر اٹھایا گیا، 5 دہائیوں بعد سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو اٹھایا گیا، مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متحد ہے۔
شاہ محمود کا کہنا تھا سلامتی کونسل کا اجلاس حوصلہ افزا ہے، پارلیمنٹ نے مشترکہ اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور کی، وزیراعظم نے کشمیر کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیٹی تشکیل دی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان سے آوازیں آرہی ہیں کہ مودی نے نہرو کے بھارت کو دفن کردیا اور آج جو بھارت کا چہرہ دنیا دیکھ رہی ہے یہ نہرو کا نہیں بلکہ مودی کا بھارت ہے اور دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ بھارت کی حکمت عملی ڈوول ڈاکٹرائن پر عمل پیرا ہے جس کے تین نمایاں کردار ہیں جن میں وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول ہیں۔
شاہ محمود نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت دوبارہ بحال کرنے کے لیے اب بھارت میں بھی آوازیں بلند ہورہی ہیں جس کے حوالے سے پٹیشن دائر کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

