Advertisement

مراد سعید کی میڈیا ٹاک،اپوزیشن کو آڑھے ہا تھوں لے لیا

Murad Saeed

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ان میں شرم و حیا نہیں ہے، بلاول بھٹو پارٹی کا حادثاتی چیئرمین ہے۔ خورشید شاہ، احسن اقبال سب نے چوری کی ہے۔ ان لوگوں نے سندھ کو اور ملک کو لوٹا ہے۔

مراد سعید کی پارلیمنٹ سے باہر میڈیا ٹاک کے دوران مسلم لیگ ن کے ارکان نے ہنگامہ آرائی کی کوشش کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔

انہوں نے کہا کہ والدہ کے قتل پر غیرت دکھانی چاہیئے تھی، منی لانڈرنگ کیس میں غیرت دکھانی چاہیئے تھی۔ کراچی میں صفائی ہو رہی تھی تو آپ کی غیرت کہاں گئی۔ سندھ میں سب سے زیادہ غربت ہے اس پر آپ کی غیرت کہاں گئی؟ آپ میں بات سننے کا حوصلہ نہیں ہے، آپ کی سیاسی تربیت نہیں ہوئی۔

 مراد سعید کا کہنا تھا کہ یہ مودی کے یار ہیں، سجن جندال کو اپنے گھر کس نے بلایا۔ انہوں نے سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالا، حقوق پر ڈاکہ ڈالا۔ پارلیمان کے اندر نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے، ہم میڈیا کو اپنا مقدمہ بتانے آئے ہیں۔

 مراد سعید نے کہا کہ ان لوگوں کو صرف قبضہ کرنا اور رعب جمانا سکھایا گیا ہے، نواز شریف جیل میں ہیں اور مریم کو بھی منی لانڈرنگ پر گرفتار کیا گیا۔ بلاول کی غیرت اس وقت کہاں تھی جب پاکستان کو لوٹا جا رہا تھا۔

Advertisement

مراد سعید نے کہا کہ ان کو پاکستان بنانے کے لیے قربانیوں کا احساس نہیں ہوگا، احساس ان کو ہے جنہوں نے پاکستان کے لیے ہجرت کی بچے قربان کیے۔ ایوان میں تقریر کرو تو اس کا جواب سننے کا حوصلہ بھی رکھو۔

مراد سعید کی میڈیا ٹاک کے دوران مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب اور دیگر ارکان وہاں پہنچ گئے اور شور شرابہ شروع کردیا۔ لیگی ارکان نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مراد سعید نے کہا کہ ان لوگوں کو صرف قبضہ کرنا اور رعب جمانا سکھایا گیا ہے، نواز شریف جیل میں ہیں اور مریم کو بھی منی لانڈرنگ پر گرفتار کیا گیا۔ بلاول کی غیرت اس وقت کہاں تھی جب پاکستان کو لوٹا جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا کشمیر سے متعلق گفتگو ہوئی، پارلیمنٹ کے اجلاس میں انہیں پروڈکشن آرڈر کی فکر تھی کشمیر کی نہیں۔ یہ لوگ صرف این آر او مانگ رہے ہیں اور ان کا کوئی مطالبہ نہیں۔ اسمبلی میں صبر و تحمل سے بلاول بھٹو کی گفتگو سنی۔ بلاول بھٹو نے اسمبلی میں گالی دی جواب میں، میں بھی دے سکتا تھا لیکن نہیں دی۔ جب میری جواب دینے کی بات آئی تو بلاول بھٹو اسمبلی سے بھاگ گئے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version