Advertisement

مصطفیٰ کمال کی معطلی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج

Mustafa KAmal

سندھ ہائی کورٹ میں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کی پراجیکٹ ڈائریکٹرکی حیثیت سے معطلی کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی کارکن سید محمد اقبال کاظمی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شہر میں بارشوں کے باعث ابتر صورتحال پیدا ہوئی ہے،مئیر کراچی وسیم اختر اور محکمہ بلدیات اپنی ذمہ داریاں نبھانے کو تیار نہیں، مصطفیٰ کمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعیناتی کے اگلے روز ہی معطل کر دیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ مئیر کراچی کو اگر مصطفی کمال سے شکایت تھی تو ضابطے کے تحت پہلے شوکاز نوٹس دیا جاتا شوکاز نوٹس کے بغیر معطلی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیا جائے۔

درخواست میں مئیر کراچی وسیم اختر، مصطفی کمال اور سیکرٹری بلدیات کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی مصطفی کمال کی معطلی غیرقانونی قرار دے کر 3ماہ میں صفائی کا موقع دیا جائے۔

Advertisement

درخواست گزار سید محمد اقبال کاظمی نے موقف اختیار کیا ہے کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی کے اگلے روز ہی انہیں معطل کر دینا غیرقانونی ہے، مئیر کراچی وسیم اختر اور محکمہ بلدیات اپنی ذمہ داریاں نبھانے کو تیار نہیں ہیں اس لیے مصطفیٰ کمال نے شہر کو کچرے سے پاک کرنے کے لیے 90 روزہ چیلنج قبول کیا۔
واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے چیلنج کیا تھا کہ مجھے موقع دیں 90 دن میں کراچی کا کچرا صاف کردوں گا۔

اس چیلنج کے بعد میئر کراچی وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو شہر کی صفائی کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کیا تھا اور تمام دستیاب وسائل فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا مصطفیٰ کمال 90 دن میں کراچی کا کچرا اٹھا کر دکھائیں۔
اس کے بعد صرف 24 گھنٹوں میں ہی وسیم اختر نے مصطفٰی کمال کوبرطرف کردیا اور کہا مصطفیٰ کمال کےرویے اور بدتمیزی کی وجہ سے انہیں معطل کرتا ہوں، انھوں نے مخلصی کاغلط فائدہ اٹھایااورسیاست چمکاناشروع کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version