Advertisement

فضائی حدود کی بندش سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوا، شاہ محمود قریشی

shah mehmood Media Talk

 وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ جنم لےرہاہے، فضائی حدود کی بندش سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوا، فضائی حدود کی بندش کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نادراہیڈکوارٹرکےدورے پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ جنم لےرہاہے،کرفیو کےباعث کشمیری زندگی اورموت کی کشمکش  میں ہیں، اس وقت بھارت ماحول خراب کر رہا ہے پاکستان نہیں۔ 

 وزیرخارجہ کا اس مو قع پر کہنا تھا کہ  آج24 واں روزہے،کشمیرمیں لوگ زندگی اورموت کی کشمکش میں ہیں، کشمیریوں کوخوراک اورادویات سےمحروم کررکھاہے، بھارت  یواین قراردادوں کی خلاف ورزیاں کررہاہے۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ تشریف لےجارہےہیں، ان کے جانےکاپروگرام پلان کرلیا گیاہے، وزیراعظم27تاریخ کواقوام متحدہ میں خطاب کریں گے اور نیویارک میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔ 

وزیر خارجہ نے مو جو دہ کشمیر کی صورتحال کے ساتھ ساتھ اپنے نا درا کے دورے کے بارے میں کہا کہ یہ دورہ چیرمین نادرا عثمان مبین کی دعوت پر کیا گیا، چیئرمین نادرا سے بریفنگ لی ہے ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولیات کا جائزہ بھی لیا ہے،چیئرمین نادرا نے پروپوزل سامنے رکھا ہے جس پر وزرات داخلہ سے بھی رائے لی جائے گی۔

Advertisement

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ہرگھرکےسامنےایک بھارتی فوجی تعینا ت ہے، لوگوں کوگھروں سےباہرنکلنےنہیں دیاجارہا، وادی میں کرفیو کے  باعث اشیائے خورد و نوش کی قلت ہے، مقبوضہ وادی میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، عالمی برادری توجہ دے۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ یورپ کےمختلف شہروں میں کشمیری احتجاج کررہے، ایران کیساتھ بہترین تعلقات ہیں،قیادت نےکشمیرپرواضح پیغام دیا، وزیراعظم کا بیان تھا کہ آپ ایک قدم اٹھائیں ہم 2اٹھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرسےکرفیوفوری اٹھایاجاناچاہیے، بھارتی سپریم کورٹ کےماضی کے فیصلوں کودیکھیں تونتائج مشکل نہیں، بھارتی سپریم کورٹ بی جے پی کے دباؤمیں ہے، اب بھارتی سپریم کورٹ کا امتحان ہے آزادی اظہار رائے کرتا ہے یانہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 20 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 59 شقیں سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور
ترقیاتی کاموں کے باعث یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے بند کی گئی، وزیر داخلہ سندھ
بلاول بھٹو کا کسانوں کے لیے انقلابی اقدام، 5 ہزار گندم کاشتکاروں میں نقد امدادی رقوم کی تقسیم
زبردست تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1945 پوائنٹس کا اضافہ
اردو زبان و تعلیم کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version