چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کےخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی،صادق سنجرانی اپنےعہدےپربرقرار ہیں۔
تفصیلات کےمطابق سینیٹ میں چیئر مین صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتمادپرہونےوالےاجلاس میں رائے شماری مکمل کرلی گئی جس کےتحت اپوزیشن کی صادق سنجرانی کوعہدےسےہٹانے کی تحریک کامیاب نہ ہوسکی۔
ایوان بالامیں بیرسٹرمحمد علی سیف کی صدارت میں ہونے والےاجلاس میں ووٹنگ کاعمل مکمل ہوگیا۔ تحریک عدم اعتماد کےحق میں مطلوبہ ووٹ پورےنہیں ہوئےاوراپوزیشن کی تحریک کےحق میں 50 ووٹ پڑے۔ جس کے بعد چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کومسترد کردیا گیا۔
تحریک عدم کے حق میں ووٹنگ کیلئے64ارکان کھڑے ہوئےجبکہ ووٹ صرف 50 ارکان نےکاسٹ کیے۔ صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کےعہدے پر برقراررہیں گے۔
تحریک عدم اعتمادکوکامیاب بنانےکیلئے اپوزیشن کو53ارکان کی ضرورت تھی۔
ایوان میں حکومتی بینچوں نے جشن مناتے ہوئے نعرےبازی کی،حکومتی ارکان نے صادق سنجرانی کو مبارکبادبھی دی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن کی جانب سے64ارکان موجود ہونے کادعویٰ بھی کیا گیا تھا۔ قرارداد پر رائے شماری بذریعہ خفیہ بیلٹ کی گئی۔
اپوزیشن کی جانب سےچیئر مین سینیٹ کیلئےمیرحاصل بزنجوکوامیدوارنامزدکیاگیاتھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

