Advertisement

ملک بھرمیں یوم آزادی قومی جوش وجذبےکےساتھ منایاجارہاہے

independence day

عید کےرنگ یوم آزادی کے سنگ، ملک بھر میں 73واں یوم آزادی قومی جوش جذبے کے ساتھ منایاجارہا ہے۔ جشن آزادی کے پرمسرت موقعے پرگلی گلی کوچہ کوچہ میں سبزپرچم کی بہاریں نظرآرہی ہیں۔

پاکستان سمیت دنیابھر کے پاکستانی 14 اگست ملی وحدت کے ساتھ منا رہے ہیں۔ پاکستانیوں کی جانب سے یوم آزادی خصوصی طور پر مقبوضہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جارہاہے۔

یوم آزادی کےموقع پردن کا آغازتوپوں کی سلامتی سےکیاگیا۔نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی، قومی یکجہتی اور اخوت و بھائی چارے کی دعائیں کی گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم آزادی کا آغاز 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامتی سے ہوا۔

یوم آزادی پرپنجاب کے دارالحکومت لاہور میں طلوع آفتاب سےقبل محفوظ شہید گیریژن میں 21 توپوں کی سلامتی دی گئی ۔ مزار اقبال پر سلامی اور گارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی کے موقع پر پیغام دیتےہوئے کہاکہ ملک کے73ویں یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر اندرون و بیرون ملک بسنے والے تمام پاکستانیوں کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ 14اگست ہماری ملی تاریخ کا وہ سنہرا دن ہے جو ہمیں ان لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آباؤ اجداد نے اپنی مذہبی، ثقافتی اور سماجی اقدار کے تحفظ کے لیے پیش کیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن ہمیں ان مقاصد کی بھی یاد دلاتا ہے جن کے حصول کے لیے ایک آزاد خود مختار مسلم ریاست کا قیام عمل میں آیا۔ یوم آزادی ہمیں پاکستان کو اقوام عالم میں با وقار ریاست بنانے کا جذبہ و امنگ دیتا ہے۔ ہمارے عظیم قائد محمد علی جناح کے پیش نظر ایک ایسے ترقی پسند پاکستان کا تصور تھا جہاں اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق زندگی بسر کی جا سکے، جہاں قانون کی حکمرانی، جمہوری اصولوں کی بالا دستی اور ریاست و عوام کے درمیان احساس کا مضبوط بندھن ہو۔

وزیراعظم  کا کہناتھا کہ اسی فلاحی اسلامی ریاست کے حصول میں ہمارے لیے قابل تقلید نمونہ ریاستِ مدینہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوبے پناہ نعمتوں اور وسائل سے نوازا ہے۔ آج ہمارے سامنے ایک روشن مستقبل ہے۔ قائد اعظم کے  اتحاد، ایمان اور تنظیم کے رہنما اصولوں کو مشعل راہ بنا کر ملک کو درپیش ہر چیلنج اور مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

صدر پاکستان نےبھی یوم آزادی کے خصوصی موقع پرکہا کہ کشمیریوں کی آنکھوں سے بہنے والے آنسوہمارے دل میں گرتے ہیں، ہم کشمیریوں کے ساتھ تھے، ساتھ ہیں اورہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا یکطرفہ فیصلہ گھناؤنی سازش ہے، بھارتی اقدام اقوام متحدہ قراردادوں، شملہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جان لے آزادی کی تحریکوں کو اوچھے ہتھکنڈوں، جبر سے دبایا نہیں جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version