Advertisement

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال: شاہ محمود قریشی کا ڈینش وزیر خارجہ سے رابطہ

SMQ calls Danish FM

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ جیپ کوفوڈ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے ڈینش ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کے یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔

 دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی مشاورت اور روابط کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی  میں آبادیاتی تناسب کی تبدیلی کے لئے یک طرفہ اقدام اٹھایا ہے۔بھارت نے 5 اگست سے مقبوضہ جموں و کشمیر کو مسلسل کرفیو کے ذریعے محاصرے میں لے رکھا ہے۔

Advertisement

شاہ محمود نے کہا کہ  9 لاکھ سے زیادہ بھارتی فوج مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجود ہے۔ کرفیو کی وجہ سے خوراک اور ادویات تک میسر نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ہم ہمیشہ سے مذاکرات کے لیے تیار تھے اور تیار ہیں ۔ڈنمارک نہتے کشمیریوں کی مشکلات میں کمی لانے اور کرفیو کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

اس موقع پر ڈینش وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، تصفیہ طلب امور کو مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version