چئیرمین سینیٹ کے خلا ف تحریک کو ابو بچاؤ مہم کا حصہ ہے،فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سما جی رابطے کی ویب سا ئیٹ ٹو ئٹر پر جا ری اپنے ایک بیان میں چئیرمین سینیٹ کے خلا ف تحریک کو ابو بچاؤ مہم کا حصہ قرار دے دیا ہے۔
چئرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد بد قسمتی ہے، یہ ابو بچاؤ مہم کا حصہ ہے لیکن اس عمل سے حکومت اور وزیراعظم کو کوئ فرق نہیں پڑنا اگر فرق پڑے گا تو سینٹ کے ادارے کو پڑے گا جہاں صادق سنجرانی ایک توازن قائم کئے ہوئے تھے، اب تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو یا ناکام یہ توازن متاثر ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 1, 2019
فواد چوہدری نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد بد قسمتی ہے اور یہ ابو بچاؤ مہم کا حصہ ہے،اس عمل سے حکومت اور وزیراعظم کو کوئی فرق نہیں پڑنا، اس سے اگر فرق پڑے گا تو سینیٹ کے ادارے کو پڑے گا۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ صادق سنجرانی ایک توازن قائم کیے ہوئے تھے، اب تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو یا ناکام یہ توازن متاثر ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

