Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا مہنگائی پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا حکم

Usman Buzdar

 وزیراعلیٰ پنجاب نے مہنگائی پرقابو پانے کے لیے عملی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کوریلیف دینے کے لیے فعال انداز میں کام کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کرقیمتیں چیک کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کرقیمتیں چیک کریں، مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ 

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ زبانی جمع خرچ نہیں عوام کوریلیف کے لیے اقدامات نظر آنے چاہئیں، متعلقہ محکموں اوراداروں کو خواب غفلت سے بیدار ہو کر ڈلیور کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا امتیازکارراوئی کی جائے، سبزیوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈ پٹی کمشنرزاپنے اضلاع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور معیارپر کڑی نظر رکھیں۔

Advertisement

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کو کسی بھی صورت ناجائزمنافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، عوام کا مفاد سب سے زیادہ مقدم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
انڈس شیلڈ ایلفا، فضائی جنگی مشق کیلئے پاکستان ایئرفورس کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version