پاکستان کےیوم آزادی پرگوگل نےاپناڈوڈل تبدیل کردیا

پاکستان کے72ویں یوم آزادی کےموقع پرگوگل نےاپنا ڈوڈل پاکستان کےنام کردیا۔ گوگل کی جانب سے پاکستان کے تاریخی باب خیبرکوسرچ انجن پرآویزاں کردیاگیا۔
گوگل سرچ انجن پرجانے کی صورت میں ایک پیچ کھلے گاجس پر پاکستان کے تاریخی باب خیبر کی تصویرنمایاں نظر آئے گی۔ تصویرپر کلک کرنے کی صورت میں گوگل پاکستان سے متعلق سرچ کی جانے والی معلومات کوسامنے رکھ دے گا۔
گوگل اس سے پہلے بھی متعدد باراپنا ڈوڈل پاکستان کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے تبدیل کرچکاہے۔
اس سے قبل بھی گوگل نےپاکستان کےیوم آزادی کے علاوہ پاکستانی مشہور شخصیات نصرت فتح علی خان، کرکٹر حنیف محمد اور عبدالحفیظ، فاطمہ ثریا بجیا، صادقین کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل کیا ہے۔
صرف یہی نہیں، گوگل عالمی سطح پر منائے جانے والے دنوں میں بھی گوگل اپنا ڈوڈل تبدیل کرتا ہے، جس میں ارتھ ڈے ، خواتین کا عالمی دن ، ماؤں کا عالمی دن، عالمی یومِ صحت وغیرہ پرڈوڈل ترتیب دیے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News