Advertisement

کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار، وزیراعظم کی عوام سے کل باہر نکلنے کی اپیل

PM-Imran khan- Kashmir - Tweet

وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے تمام پاکستانیوں سے کل بارہ سے ساڑھے بارہ بجےکے دوران باہر نکلنے کی اپیل کی ہے۔

Advertisement

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کے لئے تمام پاکستانی کل 12سے ساڑھے12بجے تک باہر نکلیں اور مقبوضہ کشمیرکےعوام کوواضح پیغام دیں، کہ بھارت کے فاشسٹ قبضے اور کرفیو کیخلاف قوم کشمیریوں کیساتھ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا ہے کہ ہمیں کشمیریوں کوپیغام دینا ہےہماری قوم ان کےپیچھےکھڑی ہے، پاکستانیوں سے کہتاہوں کل آدھےگھنٹے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں، کشمیریو ں کےقتل عام کےپیچھےمودی کی نسل کشی کاایجنڈاہے، مودی کشمیریوں کی نسلی کشی اورغیرقانونی الحاق کی خواہش رکھتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں آبادی کی تبدیلی جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرائم ہے۔واضح رہے وزیراعظم نے اپنے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ آخری سانس تک کشمیریوں کا ساتھ دیں گے، پاکستان کشمیر کے لیےہر حد اور ہر سطح تک جائےگا، اس جمعے سے ہر ہفتے آدھا گھنٹہ کشمیری بھائیوں کے نام کریں گے۔

بارہ بجے سائرن بجیں گےاورقومی ترانہ پڑھاجائےگا جبکہ قومی ترانے کےبعد کشمیرکاترانہ بھی پڑھاجائےگا اور ملک بھر میں ٹریفک روک دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version