Advertisement

اے ٹی ایم توڑنے والا چور پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

atm theif

فیصل آباد میں اے ٹی ایم توڑنے کی کوشش کرنے والا چور پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، ملزم کو سی سی ٹی وی کی مدد سے شناخت کیا گیا۔

تٖفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں اے ٹی ایم مشین سے کارڈ چوری کر کے مشین اور سی سی ٹی وی کیمرہ میں منہ چڑانے والا ملزم رحیم یار خان سے گرفتارکر لیا گیا ہے جبکہ ملزم اے ٹی ایم مشین میں واردات کررہا تھا کہ عملے نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو پہچان کر پولیس کو اطلاع کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا میڈیکل کروایا جائے گا، تفتیش میں مدد کے لیے اسپیشل ایجوکیشن اسکول سے ماہر استاد کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کا نام صلاح الدین گونگا ہے اور گوجرانوالہ کا رہائشی ہے، ملزم 2 روز تک گونگا ہونے کا ڈرامہ کرتا رہا، بعد میں دورانِ تفتیش بول پڑا ۔

پولیس کے مطابق ملزم کارڈ چوری کر کے  شیخوپورہ کے ایک گروہ کو 40 سے 50 ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا جبکہ  ملزم اے ٹی ایم مشین میں کاغذ کا ٹکڑا پھنسا تا تھا جس کی وجہ سے کارڈ مشین میں پھنس جاتا تھا، ملزم بعد میں آکر اے ٹی ایم مشین کی اسکرین اکھاڑکر کارڈ چوری کرلیتا تھا۔

Advertisement

پولیس نے مزید بتایا کہ اے ٹی ایم مشین ہیک کرکے پھنسے ہوئے کارڈ چوری کرنے والے ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version