Advertisement

پاکستان کی افغانستان میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت

Dr Faisal

پاکستان نے افغانستان میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطا بق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے جس کے خلاف مل کر اقدامات اٹھانا ہونگے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کابل میں شادی کی تقریب میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، دہشتگردی خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے جس کے خلاف مل کر اقدامات اٹھانا ہونگے۔

اپنے تعزیتی بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کابل بم دھماکے میں ساٹھ کے قریب معصوم لوگوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں 63 افراد جاں بحق جبکہ ایک سو اسی سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version