Advertisement

کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر سات رکنی کمیٹی تشکیل

PM Kashmir committe

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر فوری اقدام کے طور پر سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

کمیٹی کی تشکیل کا اہم مقصد کشمیر کی موجودہ صورتحال کا مجوزہ ردعمل ترتیب دینے کے لیے، سیاسی، سفارتی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے اور تجاویز مرتب کرنے کیلیئے ہے۔

یہ کمیٹی وزیر خارجہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکریٹری خارجہ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی (ملٹری آپریشنز)،ڈی جی (آئی ایس پی آر) اور وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی احمر بلال صوفی پر مشتمل ہو گی جبکہ اس کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دونوں بھارت کی جانب سے وادی نیلم پر کلسٹر بم کا حملہ کیا گیا تھا جسے پوری دنیا نے تنقید کا نشانہ بنایا اور بھر پور مزمت بھی کی گئی۔

جبکہ گذشتہ روز بھارت نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی، بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط بھی کردیے گئے تھے جس پر بھارتی لیڈروں کے ساتھ ساتھ پوری دنیا نے مترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنا ہر گز کوئی صورت نہیں ہے اور نہ ہی کشمیر کا معاملہ اندرونی ہے۔

Advertisement

جسکے متعلق وزیر اعظم کی جانب سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا جس میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس صرف پاکستانی نہیں، کشمیری قوم اورپوری دنیا بھی دیکھ رہی ہے ۔بھارت نے جو فیصلہ کیا ہے اس کے اثرات پوری دنیا پرہوں گے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈاپور کا بطور وزیر اعلیٰ مستعفی ہونے کا اعلان
کور کمانڈرز کانفرنس؛ بھارت کی جغرافیائی برتری کے خیالی تصورات کو توڑنے کا عزم
سونا ہوا مزید مہنگا، قیمت میں سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version