Advertisement

کشمیرکے لیے سب کو ایک ہونا ہو گا،آصف زرداری

Asif Zardari

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےسا بق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہماری جماعت قائم ہی کشمیر کی وجہ سےہوئی تھی کشمیرکے لیے سب کو ایک ہونا ہو گا۔

 آصف علی زرداری نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو حل کرنےکے لیے تاریخ کا سہارا لینا ہوگا.سلیکٹڈ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہندو انتہا پسند ہیں ہمیں اس کا سب پتا ہے، حکومت کو اب کشمیر کے لیے کچھ کرنا ہوگا ، اگر ہندو دہشت گر د ہے تو یہ ہم نے تو ہندوستان ک اداکاراؤں کو نہیں بلایا آپ نےبلایا، ہم توروز بمبئی گھومنے نہیں جاتے تھے آپ جاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں اس صورت حال میں ملک کا وزیر اعظم ہوتا تو پہلی فلائٹ چین کی بکڑتا ،دوسری متحدہ عرب امارات ، تیسری روس اور واپسی پر ایران کا دورہ کرتا

انہوں نے کہا کہ مشرقی پاکستان کے بعد کشمیر کا مسئلہ سنگین ہے،اگر آپ کشمیر پر کچھ کرنا ہے تو دوست ممالک سے تعلقات بڑھانا چاہیے.

سابق صدر آصف زرداری نے کہا آج کشمیر کا آدھاانگ ٹوٹ چکا ہے، ہم نےغلطی کی بھارت کاساتھ دیااوراس کی پالیسی کومانا، سلام پیش کرتا ہوں، کشمیریوں کوجنہوں نےاپنی تحریک کوتقویت دی۔

Advertisement

آصف زرداری کا کہنا تھا ہم نےغلطی کی بھارت کاساتھ دیااوراس کی پالیسی کومانا، بھارت کونہیں پتہ کہ ہماری معاشی صورتحال کیاہے، بھارت سب جانتاہے آج کل توہرکوئی جانتا ہے۔

ی پی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ میں نے کشمیریوں سےملاقاتیں کی ہیں، میرے دور میں یہ ہوتا تواس وقت عرب ممالک، چین، روس، ایران اوردوسرے ممالک کے فوری دورے کرتا،اور ممالک کو اپنے ساتھ کھڑا کرکے بھارت کوحالیہ اقدام پر جواب دیتا۔

انھوں نے کہا کہ میں مشرف کی طرح چین ڈانس کرنےنہیں گیا، میں سمجھتاہوں چین اورہمیں ساتھ رہنےکی ضرورت ہے، آپ جو دوسروں کیساتھ کررہےہیں اسی لئےکوئی ساتھ نہیں کھڑا ، عوام ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں،برطانوی پارلیمنٹ میں قرارداد لائے، کشمیری شہداکی پاکستان کےجھنڈےمیں تدفین ہوتی ہے، سلام پیش کرتاہوں کشمیریوں کوجنہوں نےاپنی تحریک کوتقویت دی۔

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پانی کی صورتحال اطمینان بخش، ذخائر 99 فیصد تک بھر گئے: ارسا ایڈوائزری کمیٹی
رواں سال کا پہلا سپرمون آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا، اسپارکو
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version