Advertisement

وزیرخارجہ کااقوام متحدہ کےانسانی حقوق کمشنرکےنام دوسراخط

FO

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےبھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزری پراقوام متحدہ کےکمشنربرائے انسانی حقوق کوایک مرتبہ پھرخط تحریرکردیا۔

دفترخارجہ کےترجمان ڈاکٹرفیصل کاکہناہےکہ مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کواجاگر کرنے کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےاقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کے نام دوسرا خط تحریرکیاہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق خط میں وزیر خارجہ نے انسانی حقوق کمشنر کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دن بدن ابتر ہوتی صورتحال کے مختلف پہلوؤں کی جانب مبذول کروائی ہے۔

ترجمان کاکہناہے کہ وزیر خارجہ کےخط میں بھارت کے 5اگست کےغیر قانونی اوریک طرفہ اِقدامات کے نتائج پر روشنی ڈالی گئی ہےاورپاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی مصائب پرشدید تحفظات کا اظہار کیا گیاہے۔

دفترخارجہ کےترجمان کاکہناہےکہ خط میں پاکستان کی جانب سےکشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہارکیاگیااورمقبوضہ کشمیر میں بھارت کے توسیع پسندانہ ڈاکٹرائن اورغیرقانونی اقدامات پرعملدرآمد کےنتیجہ میں پیدا ہونے والے انسانی المیہ پربھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ کاکہناہے کہ وزیرخارجہ نےخط میں بھارتی اقدامات کو اقوام متحدہ کے چارٹر،متعلقہ سلامتی کونسل کی قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اوربھارت کے اپنےوعدوں کی خلاف ورزی قراردیا۔

 وزیر خارجہ نے عالمی برادری، اقوام متحدہ پر دباؤ ڈالا کہ وہ بھارت کو یک طرفہ اقدامات سے باز رکھے۔

ترجمان نےبتایاکہ شاہ محمود قریشی نےعالمی برادری اوراقوام متحدہ کو بھارت پرمقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھانےاورکشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی بحالی کے لئے دباؤ ڈالنے کا کہا۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایاکہ وزیرخارجہ کےمکتوب کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اوراقوام متحدہ کےتمام ممبر ممالک کو بھی پہنچایا جا رہا ہے۔

انہوں نےبتایا کہ وزیر خارجہ نے 4 اگست کوبھی اقوام متحدہ کےانسانی حقوق کمشنرکومکتوب بھیجا اور ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version